ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے تک جا پہنچا ہے، جو سونے کی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔

latest urdu news

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3514 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونا 41 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، معاشی غیریقینی صورتحال اور کرنسی کی بے قدری سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter