پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

latest urdu news

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات، ملکی کرنسی کے زوال اور معاشی صورتحال اس بلند قیمت کے پیچھے اہم عوامل ہیں۔ سرمایہ کار اور صارفین سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خرید و فروخت کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں شدید اضافہ، فی تولہ 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ یہ روزمرہ کی سرمایہ کاری اور سونے کے زیورات کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter