عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کو ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 192 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 286 روپے تک جا پہنچے ہیں۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 172 ڈالر ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہو رہے ہیں۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ 2300 روپے مہنگا
اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ چھ روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 25 ہزار 200 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ اسی عرصے میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1 ہزار 272 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہو سکتا ہے۔
