7
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ نرخ میں دو ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 5058 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
