تاریخی سنگ میل: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، جہاں سونے کی قیمت پہلی مرتبہ 4,000 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس بے مثال اضافے کی وجہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہے۔

latest urdu news

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے غیر یقینی حالات کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹس اور کرپٹو کرنسیز سے سرمایہ نکال کر سونے میں منتقل کیا، جس کے نتیجے میں قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے بھی سونے کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ کم شرح سود کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دیگر سرمایہ کاریوں کا منافع کم ہو جاتا ہے، جبکہ سونا بطور محفوظ اثاثہ مزید پرکشش بن جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک سونے کی عالمی قیمت میں 52 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ 2024 میں یہ اضافہ 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس رفتار سے اضافہ عالمی منڈیوں میں سونے کی اہمیت اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

عالمی قیمتوں میں اس تیزی نے پاکستان میں بھی اثر دکھایا ہے، جہاں سونا فی تولہ 2,100 روپے مہنگا ہو گیا۔ مقامی جیولرز کے مطابق صرف ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے زیورات کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter