17
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور آج بھی فی تولہ سونا 5,500 روپے مہنگا ہو کر نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,071 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو عالمی سطح پر بھی ایک ریکارڈ قیمت سمجھی جا رہی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھ کر خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔