7
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 11 ہزار 402 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک جا پہنچا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5411 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
