سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے ہو گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

latest urdu news

دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی اور یہ 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی تولہ اس کا نرخ 81 روپے بڑھ کر 6 ہزار 85 روپے ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter