سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7100 روپے سستا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

latest urdu news

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 71 ڈالر کم ہو کر 4642 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی منتقل ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter