عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد توانائی کی عالمی مارکیٹ میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ Brent Crude Oil کی قیمت بھی بڑھ کر 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی طلب میں بڑھوتری اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں حکومت نے ایندھن سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم Shehbaz Sharif کی جانب سے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
کشیدگی کے باوجود تیل کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ‘ٹارگٹڈ ریلیف’ دیں گے: محمد اورنگزیب
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عام شہریوں کو ریلیف دینا ہے، اسی لیے عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پیٹرول اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ اضافی بوجھ صرف لگژری گاڑیوں کے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔
