266
سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی سے بارسلونا میں 56 ہزار یورو مالیت کی گھڑی چھین لی گئی۔
بارسلونا،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور قومی اسمبلی کے رکن سید عبدالقادر گیلانی سیرو تفریح کے لیے بارسلونا گئے ہوئے تھے جہاں ان سے ایک قیمتی گھڑی چھین لی گئی۔
اطلاعات کے مطابق چور نے عبدالقادر گیلانی سے 56 ہزار یورو مالیت کی گھڑی چھین لی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کے برابر ہے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق گھڑی چھیننے کا واقعہ اچانک پیش آیا اور چور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس واقعے نے سیاسی و عوامی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ عبدالقادر گیلانی کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔