گھوٹکی: بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب، ایک جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈوکشمور روڈ پر بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈی ایس پی او باڑو عبدالقادر کے مطابق بس کے کنڈکٹر نے مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتائی تھی، تاہم معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے بس سے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد 13 مسافر محفوظ طور پر بازیاب کرائے گئے جبکہ ایک مسافر کی لاش ملی۔ جاں بحق شخص کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے اور پولیس کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر مزاحمت کی، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے بکتر بند گاڑی پر راکٹ بھی فائر کیے۔

گھوٹکی: پولیس آپریشن میں 11 مسافر بازیاب، اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری

پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو محفوظ واپس لانے میں کامیابی حاصل کی اور علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter