فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات، خدمات کو شاندار خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر کی بھرپور قیادت، پیشہ ورانہ بصیرت اور دفاعِ وطن کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

latest urdu news

فیلڈ مارشل نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل رہا۔ انہوں نے جوائنٹ آپریشنل تیاری، قومی سیکیورٹی اہداف اور خطے میں استحکام کے لیے جنرل ساحر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے مکمل تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

وزیرِ اعظم سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

بعدازاں دونوں اعلیٰ عسکری شخصیات نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter