جنرل فیض کی سزا سیاست میں مثبت تبدیلی کی شروعات ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو سنائی گئی سزا سے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں مزید لوگ ملوث ہوئے تو انہیں بھی سزا دی جائے گی، کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

latest urdu news

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی اور مقام پر منتقل کر دیا جائے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ’’اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے‘‘ اور سیکریٹریٹ عملی طور پر وہیں منتقل ہو چکا ہے، جس کے باعث افسروں میں شدید کنفیوژن ہے کہ کس کے احکامات کو ترجیح دی جائے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے 14 سال قید بامشقت کی سزا

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ایک حساس صوبہ ہے، لہذا وفاق اور صوبائی حکومت کا ایک پیج پر ہونا بےحد ضروری ہے۔ گورنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب وزیراعلیٰ کسی ڈی پی او کو انگلی اٹھا کر ڈانٹیں گے تو پولیس کا مورال کیسے برقرار رہ سکے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter