18   
 سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ دھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین عمارت سے باہر نکل آئے۔
کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں واقع ہے، جہاں متعدد ملازمین کام کر رہے تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12 لاکھ روپے کا فنڈ منظور
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 