گیس کا گردشی قرضہ: پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے ڈیوٹی بڑھانے کی تیاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی 5 روپے پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی (PDL) عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا کل گردشی قرضہ تقریباً 3,180 ارب روپے ہے، جس میں سے 1,700 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کا پلان بنایا گیا ہے، جبکہ باقی 1,400 ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز اور ٹیرف ڈیفرینشل، اور تقریباً 300 ارب روپے ٹیکس و سود پر مشتمل ہیں۔

منصوبے کے مطابق گردشی قرضہ آئندہ چھ سال کے دوران ختم کیا جائے گا۔ تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ گیس کمپنیوں سے حاصل ہونے والے ڈیویڈنڈز کو واپس منتقل کر کے گردشی قرضہ ایڈجسٹ کیا جائے اور ایل این جی کارگوز میں کمی سے تقریباً 500 ارب روپے کی بچت ممکن ہو گی۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی پر غور

اضافی 5 روپے PDL لگانے سے ساڑھے 500 ارب روپے آمدنی متوقع ہے، اور ڈیویڈنڈز و دیگر اضافی اقدامات کے ذریعے تقریباً 700 ارب روپے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter