جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ بغیر این او سی کے گورنر فیصل کریم کنڈی منظور نہیں کر سکتے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر تبدیلی آئی تو صورتحال مزید بدتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں درج کیے گئے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاسی انتقام یا دباؤ کے تحت فیصلے جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ اور تبدیلی کی نئی صورت حال
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت سازی سے دور رہنا چاہیے، کیونکہ یہی طرز عمل سیاسی استحکام اور جمہوریت کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔