گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو عدم اعتماد آجائیگی، گورنر پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد سے تابعداری چھوڑنے پر عدم اعتماد کی دھمکی، فیصل کریم کنڈی کا سخت بیان۔

خیبرپختونخوا کے ورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی وزیراعلیٰ اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے، اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم اعتماد لایا جائے گا۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ انہیں اور ان کی پارٹی کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد لانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور وہ جب چاہیں اس کا راستہ نکال سکتے ہیں۔

گزشتہ روز بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، وہ علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، لیکن جب ان کے اشارے ملیں گے تو وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے بننے والے چھ سینیٹرز میں سے ایک حلف نہیں اٹھا سکا، جبکہ باقی پانچ میں سے ایک ان کا حلیف ہے جو وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ دے گا۔

یہ بیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال میں کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے جہاں پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter