سندھ حکومت کا بڑا اقدام: 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور توانائی بحران کے پیش نظر سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانا اور صاف توانائی کو فروغ دینا ہے۔

latest urdu news

یہ منصوبہ محکمہ توانائی سندھ کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کے لیے اہل افراد 20 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

اگر درخواست گزاروں کی تعداد مختص بجٹ اور کوٹے سے زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کو یہ سہولت دی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے بلکہ قومی گرڈ پر انحصار کم کر کے ماحول دوست توانائی کو فروغ دینا بھی ہے۔

متعلقہ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ اس سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter