جوڈیشل لاک اپ سے منشیات کیس کے 4 قیدی فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر میں جوڈیشل لاک اپ سے اسلحہ چھین کر منشیات کیس کے 4 قیدی فرار، ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنایا، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا

گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک سنگین سیکیورٹی واقعے میں جوڈیشل لاک اپ سے منشیات کیس میں ملوث چار قیدی فرار ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملاقاتیوں نے لاک اپ کے عملے کو یرغمال بنایا اور قیدیوں کی فرار میں مدد کی۔ واقعے کے دوران قیدیوں اور ملاقاتیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی منشیات کے مقدمے میں زیرِ حراست تھے اور ان پر عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے قیدیوں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے فرار ہونے والوں کی شناخت اور سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد جوڈیشل لاک اپ کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل انکوائری کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاک اپ میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter