مائی کلاچی مین ہول سے 4 لاشیں برآمد، ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مائی کلاچی مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے کیس میں گرفتار ملزم مسرور حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

latest urdu news

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے اور مزید تفتیش کے بعد قتل کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

دو جنوری کو خالی مین ہول سے انیلا، کشور زہرہ حسنین اور ذوالقرنین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کراچی میں مین ہول سے ملنے والی چار لاشوں کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے اور ریمارکس دیے کہ قتل کی سنگین نوعیت کے پیش نظر ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter