سابق گورنر سندھ 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، سابق گورنر سندھ اور معروف قانون دان بیرسٹر کمال اظفر 87 برس کی عمر میں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

مرحوم نے 1995 سے 1997 تک گورنر سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

latest urdu news

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بیرسٹر کمال اظفر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بیرسٹر کمال اظفر جیسے رہنما پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کی سیاسی اور آئینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کے مطابق، مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو نمازِ عصر کے بعد کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بیرسٹر کمال اظفر ایک باوقار سیاستدان، آئینی ماہر اور پیپلز پارٹی کے نظریاتی رکن کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی، قانونی اور سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter