پولیس حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو حراست سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال سنگھیڑا ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت میں کیس زیرِ سماعت ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق 13 نومبر کو ملزم کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں چکری موٹروے ریسٹ ایریا پر وہ ڈرامائی انداز میں پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد تھانہ چکری میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو غفلت اور سہولت کاری کے الزام میں نامزد کیا گیا۔

ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter