نجی اسپتال میں غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر2 افراد فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی لاہور میں دو افریقی شہری ایک غیرملکی خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے ایک نجی اسپتال میں پراسرار واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد ایک غیرملکی خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد افریقی نژاد تھے اور ایک کار میں خاتون کو اسپتال لائے، مگر ایمرجنسی میں پہنچتے ہی خاتون کی لاش وہیل چیئر پر رکھ کر جلدی میں نکل گئے۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے فرار ہونے والے افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسپتال عملے کی طرف سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شہریت، پاکستان میں موجودگی اور ان کے ساتھ آئے افراد سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ واقعہ منشیات یا انسانی اسمگلنگ جیسے کسی مجرمانہ سرگرمی سے جڑا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں غیرملکی افراد کی مشکوک حرکات و سکنات سے متعلق کئی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حساس نوعیت کے کیسز میں غیر معمولی احتیاط کے ساتھ پیش رفت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter