غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات، پولیس اہلکار معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ گرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات کرنے پر خیبر پختونخوا پولیس اہلکار معطل، تین اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

بٹ گرام میں پیش آنے والے واقعے پر حکام بالا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار کو معطل کر دیا جس نے غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات کیے تھے۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ویڈیو میں نظر آنے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

معطل کیے گئے اہلکار نے بٹ گرام کے قریب سفر کے دوران غیر ملکی خاتون بائیکر سے غیر مناسب سوالات کیے تھے۔

خیال رہے کہ ہالینڈ سے آنے والی خاتون بائیکر نے پاکستان کے پرفضا سیاحتی مقامات کا دورہ کیا تھا اور عوام کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی تعریف بھی کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter