گدھے کے گوشت سے متعلق 1ہفتے قبل معلومات مل چکی تھیں، فوڈ اتھارٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی نے شہر میں گدھوں کے گوشت کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ہزار کلوگرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد کر لیے۔

ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق، ٹیمز نے مضر صحت خوراک پر نظر رکھنے کے لیے پہلے سے معلومات حاصل کر رکھی تھیں، اور ایک ہفتے تک نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی قصائی اور ایک چوکیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ عرفان میمن کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمی گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تھی، تاہم یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے گدھے پہلے ہی ذبح کیے جا چکے ہیں اور گوشت کہاں کہاں سپلائی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق گوشت اسلام آباد کے باہر اور غیر ملکی شہریوں کو بھی سپلائی کیا جا رہا تھا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور پولیس تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ریسٹورنٹس کی باقاعدہ سرپرائز انسپیکشن کی جاتی ہے، اور گزشتہ دو برسوں میں کسی بھی جگہ گدھوں کے گوشت کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ ان کے مطابق، ٹیمز رات کی تاریکی میں بھی اچانک دورے کرتی ہیں تاکہ غیر معیاری یا مضر صحت خوراک کی فروخت کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter