12
ملتان: سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تاحال بند ہے، مسافر ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کر سکتے ہیں۔ شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک منتقل کی جا رہی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق اوچ شریف انٹرچینج کے راستے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان آنے والے مسافر بھی اوچ شریف انٹرچینج اور قومی شاہراہ استعمال کر سکتے ہیں۔
جلال پور پیر والا: سیلابی صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5 بند
ترجمان نے مزید بتایا کہ شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے۔ موٹر وے پولیس اہلکار سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔