سیلابی ریلا جھنگ میں داخل، ملتان سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلاب نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، اور سیلابی ریلا جھنگ میں داخل ہو گیا ہے۔

دریائے چناب سے آنے والا یہ ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد اب جھنگ میں پہنچ چکا ہے۔

latest urdu news

مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی افراد ابھی تک محصور ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جھنگ میں 135 دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں، اور سرگودھا روڈ بھی 2 سے 3 فٹ سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہے۔

آج شام تک ملتان سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ، چنیوٹ اور وزیرآباد میں حالیہ بارشوں سے پانی کا سطح مزید بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے کئی ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کی فصلوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، اور 140 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد جاں بحق، 15 لاکھ سے زائد متاثر: مریم اورنگزیب

سیلاب کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter