فن لینڈ نے ’’آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات‘‘ کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز باضابطہ بیان جاری کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے آئندہ دو برسوں کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ ’’محدود تجارتی و اقتصادی روابط‘‘ کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ وزارت نے تصدیق کی کہ سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتی ڈھانچے کی تنظیمِ نو کے تحت فن لینڈ اپنی توجہ اُن خطوں پر مرکوز کر رہا ہے جہاں اس کے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ فن لینڈ نے اس سے قبل بھی مالی مسائل کے باعث 2012 میں اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کیا تھا، تاہم بعد میں سرگرمیاں دوبارہ بحال کی گئی تھیں۔
