گنجائش کے حساب سے ہی ریلیف مل سکتا، ہر چیز قرض لیکر دے رہے، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت صرف اتنا ہی ریلیف دے سکتی ہے جتنا اس کی مالی گنجائش اجازت دیتی ہے، کیونکہ ہر چیز قرض لے کر دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی، جبکہ چھوٹے کسانوں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹیرف اصلاحات کے تحت 7 ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، جو گزشتہ 30 سال کی سب سے بڑی اصلاحات ہیں، اور ان سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔ آئندہ سالوں میں ٹیرف میں مزید 4 فیصد کمی کی جائے گی تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے، اور ہم نے وہی ریلیف دیا جو ہمارے بس میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا گیا، اور اب قانون سازی کے ذریعے ٹیکس نیٹ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے نئی قرض اسکیم بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter