فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک فیصلہ کن اور منظم مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہ راست ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد صوبے کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل خاتمہ ہے۔

latest urdu news

اس انسداد منشیات مہم میں اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور مقامی انتظامیہ بھرپور طریقے سے شریک ہیں۔ اب تک کی کارروائیوں میں مختلف علاقوں میں پوست کی فصلیں تلف کی گئی ہیں اور منشیات کے اڈوں پر چھاپے مار کر کئی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا ہے جو منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق، صرف کریک ڈاؤن کافی نہیں بلکہ منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اسی تناظر میں حکومت نے منشیات کی کاشت سے وابستہ افراد کے لیے متبادل روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں دوبارہ نشہ آور اجناس کی کاشت کی طرف راغب نہ ہونا پڑے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت دورہ، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر زور

بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات، جرائم اور دہشت گردی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اور یہی گٹھ جوڑ پورے نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس لیے منشیات کے خلاف جنگ کو صرف حکومتی یا سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے اور اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter