فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عید فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کے ساتھ عید الفطر گزارنے کے لیے کرم کا دورہ کیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نماز عید فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی، فیلڈ مارشل نے فوجیوں اور افسران کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے فوجیوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دی جائےگی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے جذبے اور ثابت قدمی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter