فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا اہم تاریخی دورہ کیا، جسے کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا گیا ہے۔

دورے کے دوران مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل نے ان ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون، اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر اہم مذاکرات کیے۔

latest urdu news

ماہرین کے مطابق یہ دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے، اور اس سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔

آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری نے نہ صرف پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ کیا بلکہ ملک کو مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ عالمی افق پر اجاگر کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter