فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو بلندی پر لے جائیں گے: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس انداز سے انہوں نے کردار ادا کیا، وہ یقیناً اس اعلیٰ ترین عسکری اعزاز کے مستحق ہیں۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: "بھارت کو جس انداز میں منہ توڑ جواب دیا گیا، دنیا بھر میں اس کی تعریف ہو رہی ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں تجارت (ٹریڈ) بھی فروغ پائے گی۔

فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کی بحالی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔”

انہوں نے کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کی تبدیلی کا سہرا بھی فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے، اور پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

جنرل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص” میں اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کو شکست دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

انہوں نے اعزاز ملنے پر کہا: "یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملا ہے، میں اسے قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا: "یہ انفرادی اعزاز نہیں بلکہ پوری قوم اور افواجِ پاکستان کی نمائندگی ہے۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں فیصلے سے اعتماد میں لیا۔

اسی اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کون ہوتا ہے اور یہ عہدہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter