فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ سے پاکستان کیلئے مثبت چیزیں لا رہے ہیں، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکہ میں بے مثال پروٹوکول ملا، وہ پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دلوا رہے ہیں، صدر ٹرمپ تک ان کے مداح ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر امریکہ کے دورے سے پاکستان کے لیے کئی مثبت اور خوش آئند پہلو ساتھ لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو واشنگٹن میں جو پروٹوکول دیا گیا، ایسا اعزاز دنیا کے کسی بھی سپہ سالار کو نہیں ملا، اور یہ پاکستان کی عالمی حیثیت کی بحالی کا ثبوت ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کا سب سے طاقتور انسان ہے اور وہ بھی آرمی چیف کی موجودگی کو اہمیت دے رہے ہیں۔

latest urdu news

سینیٹر کے مطابق جنرل عاصم منیر کوئی عام سربراہ نہیں بلکہ وہ "جیتے ہوئے چیف” ہیں، جنہیں کوئی بھی عالمی طاقت "ڈو مور” کہنے کی جرأت نہیں کر سکتی۔ ہم اب پچھلی نشستوں پر نہیں بلکہ سامنے آ کر دنیا کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں، اور اس میں سب سے بڑا کردار آرمی چیف کا ہے۔ واوڈا نے مزید کہا کہ "یہ بہت بڑا معرکہ ہے کہ پاکستان کی آواز اب عالمی ایوانوں میں سنی جا رہی ہے، معیشت کو بھی استحکام کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔”

بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم مودی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ "مودی کو تباہ و برباد کر دیا، فوجی سربراہ سے اس سے زیادہ توقع نہیں کی جا سکتی۔” انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان عالمی نقشے پر عزت، وقار اور دفاعی حیثیت کے ساتھ اُبھر رہا ہے، اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کے حالیہ امریکہ دورے کو پاکستانی میڈیا میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے، جسے سفارتی سطح پر ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter