فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار، فنانشل ٹائمز کی تعریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے ان کی متاثر کن شخصیت اور مؤثر اسٹریٹجک قیادت کی تعریف کی ہے۔

latest urdu news

بدلتی عالمی سیاست میں کردار

رپورٹ کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے پیچیدہ حالات پیدا کیے ہیں، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔ انہوں نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط قائم رکھ کر پاکستان کے موقف کو مضبوط کیا۔

ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگی اور سفارتی کامیابی

فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم رویے کے ذریعے پاکستان کی سفارتی کامیابی حاصل کرنے میں نمایاں رہے۔ اس کی وجہ سے بھارت مڈل پاور کے کھیل میں توقعات کے مطابق کامیاب نہ ہو سکا اور اسے عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل میں نمایاں: واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ

درمیانی طاقتوں میں کامیاب ملٹی الائنر

رپورٹ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ جریدے نے لکھا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی تعلقات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن مضبوط کی، جو نہ صرف ملکی بلکہ خطے کے لیے بھی اہم ثابت ہوئی۔

یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح پر مڈل پاورز سفارتکاری کی کامیاب مثال کے طور پر ممتاز کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter