ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بڑی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلر محمد عدنان اسلم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عراق سے آپریٹ ہونے والے ایک منظم انسانی اسمگلنگ گینگ کا اہم رکن ہے۔ ملزم پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر قانونی راستوں سے عراق اسمگل کرتا تھا، جہاں گینگ نے سیف ہاؤسز قائم کر رکھے تھے۔ متاثرہ شہریوں کو ان سیف ہاؤسز میں محصور کر کے رکھا جاتا تھا۔

latest urdu news

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے اہل خانہ سے وصول کی گئی رقوم کے ثبوت بھی حاصل ہو گئے ہیں۔

شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل دیگر انسانی اسمگلروں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter