راولپنڈی میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران گھر میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے علاقے خیابانِ سرسید میں ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

latest urdu news

اہلِ خانہ کے مطابق موٹر سائیکل گھر میں چارج ہو رہی تھی کہ اچانک چنگاریاں اٹھنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ شعلوں پر قابو پالیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی حقیقی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی شبہ شارٹ سرکٹ یا بیٹری کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter