لاہور، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی ریزرو پولیس پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیر ریلوے نے قوم کے بہادر شہداء کو خراجِ تحسین اور سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
محمد حنیف عباسی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانی اور جرأت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، قوم دشمن کے ہر وار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی ہوئی ہے۔
ہنگو میں ایف سی قلعے پر حملہ، 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، قوم، فوج اور پولیس مل کر دشمن کو ناکام بنائیں گے، فتنہ الہندوستان کے خلاف جہادِ حق جاری رہے گا۔