پنشن نظام میں بڑی تبدیلیاں، شریکِ حیات کے بعد پنشن کی مدت 10 سال تک محدود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے اپنی پنشن اسکیم میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت کو 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں بتائی۔

وزیر خزانہ کے مطابق، حکومت پنشن اسکیم میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن میں اضافہ اب کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کسی حد تک زائل کرنا ہے، ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ کیا جائے گا، اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے کی صورت میں سرکاری ملازم کو پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

latest urdu news

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ6 ڈویژنز کو ضم کر کے تین بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ،45 کمپنیوں اور اداروں کو پرائیویٹائز (نجکاری)، ضم یا ختم کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ بھی بتایا کہ40 ہزار پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں، اور آئندہ مزید 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

یہ اصلاحات ملک کے بڑھتے ہوئے پنشن بوجھ کو کم کرنے اور حکومتی مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter