وفاق کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدام، صوبوں کو خط لکھ دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں صوبوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

latest urdu news

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل اور بلیک مارکیٹنگ کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ریاستی ریونیو متاثر ہو رہا ہے بلکہ قانونی سپلائی چین بھی کمزور ہو رہی ہے۔

وفاقی خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں حالیہ ترامیم کے تحت اب پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سپلائی چین کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کروایا گیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت نہ صرف مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا گیا ہے بلکہ خلاف ورزیوں کی صورت میں سزاؤں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ داخلہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اسمگلنگ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں، کیونکہ اس ضمن میں صوبائی سطح پر عملدرآمد نہایت کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل ٹریکنگ سے متعلق ترمیمی بل کو پارلیمنٹ سے منظور کیا جا چکا ہے، جبکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پیٹرولیم شعبے میں 2050 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter