وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

latest urdu news

قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کیا گیا ہے، جس کا براہ راست اثر ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخ 16 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد عام شہریوں کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter