وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا باقاعدہ اجراء، چیف جسٹس کا پیغام بھی جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی آئینی عدالت نے اپنی باضابطہ ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی چیف جسٹس امین الدین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق نئی ویب سائٹ پر عدالت کے تمام معزز جج صاحبان کی پروفائلز شامل ہیں، جس کا مقصد شفافیت اور عوامی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج کے دور میں انصاف کی مؤثر فراہمی معلومات کی آزادانہ ترسیل سے منسلک ہے‘‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم عدالت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے گا اور عدالتی امور تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے دو مزید ججز نے حلف اٹھا لیا، مجموعی تعداد 7 ہوگئی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter