وفاقی کابینہ کا گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گھریلو استعمال کے لیے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کے تحت نئے کنکشنز دیے جائیں گے۔

latest urdu news

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں سستی ہے، اس لیے یہ متبادل توانائی کے طور پر ایک بہتر آپشن ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی گیس کی دریافت کے لیے بڈنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ملک میں توانائی کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں موسمیاتی و زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم سے بات ہوئی مگر پھر بھی سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں گے تاکہ ایک ہم آہنگ حکمت عملی طے کی جا سکے اور صوبوں کو اعتماد میں لے کر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter