سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے لاکھوں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی دولت، قیمتی گاڑیوں، زیورات اور جائیداد کی نمائش کرتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کیا جائے گا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں پر بے تحاشا اخراجات کرنے والے نان فائلرز بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ شادیوں میں 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ پہننے والے، قیمتی گاڑیاں رکھنے والے اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو اپنے ذرائع آمدن واضح کرنا ہوں گے۔

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر، توسیع کا کوئی امکان نہیں: ایف بی آر

مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کا اس سال کے گوشواروں سے موازنہ کرے گا تاکہ ٹیکس چوری یا بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا جاسکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter