نہ اُس حکومت کو چلنے دیا، نہ اِس کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام میں خطاب کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو بھی چلنے نہیں دیں گے

بٹگرام: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سابق حکومت کو بھی چلنے نہیں دیا تھا اور موجودہ حکومت کو بھی نہیں چلنے دیں گے۔

latest urdu news

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 اور 2024 کے عام انتخابات شدید دھاندلی زدہ تھے، ان کے نتائج اور ان سے بننے والی حکومتوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، اور ہم دھاندلی پر قائم نظام کا حصہ بننے یا اسے چلنے دینے کے حق میں نہیں۔ یہ حکومت بھی بیرونی حمایت سے قائم کی گئی ہے، ایسے میں جمہوریت کی بات کرنا بے معنی ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو بھی یکطرفہ اور غلط فیصلہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، قبائلی عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا یہ اقدام آج پچھتاوے کا باعث بن رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو امریکی رضامندی سے چلانا ہے تو پھر سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے دعوے بے فائدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی دھاندلی اور بیرونی مداخلت کے خلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان 2018 میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی سربراہی میں اپوزیشن کی ایک بڑی آواز کے طور پر سامنے آئے تھے اور موجودہ حکومت کے قیام پر بھی انہوں نے متعدد بار تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter