28ویں آئینی ترمیم آئے گی تو دیکھ لیں گے، پسپائی کی ضرورت نہیں: مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 28ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی تو اسے بھی پوری طرح دیکھا اور پرکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پسپائی کی ضرورت نہیں، جو بات حق سمجھیں گے وہی کریں گے۔

latest urdu news

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ خود اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی اپوزیشن کی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اور اس سے منظور شدہ بلوں میں موجود خامیاں قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ملک میں سیاست کو تدريجاً ختم کیا جارہا ہے، جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے پاکستان کا سول نظام غیر مؤثر ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان حکمران نہیں رہے بلکہ استعمال ہو رہے ہیں، جو جمہوریت کے لیے نہایت تشویشناک ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter