جمعرات, 8 مئی , 2025

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

latest urdu news

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کےکچھ خدشات تھے، عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا۔

شیخ وقاص اکرم کے مطا بق انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ معدنیات کے بل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا ہے، معدنیات بل پر پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے، سابق وزیراعظم کی مرضی ہوگی تو بل پاس ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، معدنیات بل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔

چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔

اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نےکہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جارہی ہے،13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں نے کھٹارا بنانا شروع کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter