مولانا فضل الرحمان کا 9مئی کو ”یوم دفاع وطن “ کے طور پر منانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 9 مئی کو "یوم دفاعِ وطن” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

مولانا فضل الرحمان نے علما اور خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کروائیں اور قوم کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بھارتی عزائم کے خلاف متحد ہے اور دشمن کے ہر وار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ پوری قوم دشمن کے سامنے چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں پر عالمی برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان کے دفاعی ردعمل کو ذمہ دارانہ اور موثر قرار دیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر متعدد ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھارت کے رویے کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی اشتعال انگیزیوں پر نکتہ چینی کی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو امن اور استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ایٹ آلبانی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ بھارت کو ہونے والے ممکنہ فضائی نقصانات کے پیش نظر پاکستان کا جواب مکمل طور پر جائز اور مؤثر تھا، جس سے اس کے ذمہ دارانہ طرز عمل کی عکاسی ہوتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter