علیمہ خان کی توہین ناقابل برداشت، اس جارحیت سے پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی: مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کے واقعے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت اور سماجی اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین ایک افسوسناک واقعہ ہے جو صرف ان کی نہیں بلکہ پورے سماج کی عزت و حرمت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی حرمت اور رواداری کو بنیاد بنایا گیا ہے، اور اس قسم کے جارحانہ رویے پورے معاشرتی نظام کو کمزور کرتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جس طرح ہم نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی تھی، اسی طرح علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نامعلوم خواتین کی جانب سے علیمہ خان پر انڈے پھینکے گئے تھے۔ ایک انڈہ انہیں جا لگا، جس کے بعد موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا، اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا۔

علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ انہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی بات کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter